تعارف

’مخزنِ تصاویر‘ جماعت احمدیہ کی تصاویر کی آفیشل لائبریری ہے جو کہ مرکز کے زیر انتظام ہے۔ 2006 میں حضرت مرزا مسرور احمد خلیفة المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی جانب سے اس کے اجراء نو کے بعد سے یہ اب لندن میں قائم ہے۔
’مخزن تصاویر‘ کا بنیادی مقصد جماعتی تصاویر کو اکٹھا کرکے ان کی جانچ پڑتال کرنا اور ان کو ترتیب دے کر محفوظ کرنا ہے۔ اس مقصد کےلئے ایک مستقل پراجیکٹ جاری ہے جس میں مختلف کیٹیگریز کے تحت تصاویر کو اکٹھا کرکے محفوظ کیا جا رہا ہے۔ اس میں تصاویر حضرت مسیح موعود علیہ السلام، خلفائے کرام، صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم، تاریخی اعتبار سے دیگر اہم شخصیات اور تمام تاریخی اہمیت رکھنے والے مواقع پر لی گئی تصاویر شامل ہیں۔ اس طرح اس پراجیکٹ کے تحت جماعت احمدیہ عالمگیر کی تصویری تاریخ محفوظ کی جارہی ہے۔
’مخزن تصاویر‘ تمام ذرائع ابلاغ کے ذریعہ سے ان تمام لوگوں سے جن کے پاس کسی بھی قسم کی تاریخی شخصیات یا مواقع کی تصاویر موجود ہیں درخواست کرتا ہے کہ وہ اس پراجیکٹ کی تکمیل میں معاونت کرتے ہوئے تصاویر ’مخزن تصاویر‘ کو بھجوائیں۔
اسی طرح کسی بھی قسم کی جماعتی مطبوعات میں چھاپنے کےلئے مثلا کتب، رسالہ جات، کیلنڈرز، سووئنیئرز وغیرہ جو کسی بھی شعبے، تنظیمی ادارے یا ذیلی تنظیم کی طرف سے ہو، کسی بھی تصویر کی ضرورت ہوتو وہ ’مخزن تصاویر‘ سے رابطہ کرکے حاصل کی جاسکتی ہیں۔
تمام احمدی احباب بھی ان تمام نمائشوں کے ذریعے جو اہم مواقع مثلا جلسہ ہائے سالانہ پر لگائی جاتی ہیں، ’مخزن تصاویر‘ کے تحت اکٹھی کی گئی تصاویر سے استفادہ کر سکتے ہیں۔ اس سلسلہ میں پہلی نمائش کا انعقاد جلسہ سالانہ یوکے 2006 کے موقع پر کیا گیا تھا۔
حضرت خلیفة المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی بابرکت راہنمائی اور ہدایات کی روشنی میں طاہر ہاوس لندن میں ایک مستقل نمائش لگانے کا کام شروع کیا گیا جس کا افتتاح پیارے امام حضرت مرزا مسرور احمد خلیفة المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے اکتوبر 2007 میں فرمایا تھا۔ اسی طرح ایک اور مستقل نمائش قادیان بھارت میں بھی قائم کی گئی ہے جبکہ نسبتا چھوٹی مگر مستقل نمائشوں کا اہتمام سپین اور ناروے میں بھی کیا گیا ہے۔
ان نمائشوں میں نہ صرف حضرت مسیح موعود علیہ السلام، خلفائے احمدیت اور صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی نادر اور نایاب تصاویر شامل ہیں بلکہ یہ تصاویری نمائشیں جماعتی تاریخ کا ابھی احاطہ کرتی ہیں جس میں اہم اور قابل ذکر تاریخی مواقع شامل ہیں۔
وہ تمام احباب جن کے پاس تاریخی اہمیت کی حامل کوئی اسی تصاویر موجود ہوں جو مذکورہ بالا پراجیکٹ کی تکمیل کے سلسلہ میں مفید ثابت ہو سکتی ہوں، ان سے درخواست ہے کہ ایسی تصاویر اور ان سے متعلقہ تاریخی تفصیل (مثلا بھیجنے والے کا نام، وہ تاریخ اور مقام جب یہ تصویر لی گئی وغیرہ) مندرجہ ذیل پتے پر بھیجیں:


Makhzan-e-Tasaweer
Tahir House
22 Deer Park Road
London
SW19 3TL

email: [email protected]

انشاء اللہ تعالیٰ آپ کی بھیجی گئی تصاویر کو اپنے ریکارڈ میں محفوظ کرنے کے بعد آپ کو باحفاظت واپس کردی جائیں گی۔
مزید معلومات کےلئے کسی بھی وقت شعبہ ’مخزن تصاویر‘ سے مندرجہ ذیل نمبر یا ویب سائیٹ پر رابطہ کا جا سکتا ہے۔

+44 (0)20 8544 7630 یا www.makhzan.org