نمائش

جماعت احمدیہ کی 126 سالہ تاریخ کی منتخب تصاویہ

نمائش دیکھیں

تعارف

مرکز کے زیر انتظام جماعت احمدیہ کی تصاویر کی آفیشل لائبریری ’مخزنِ تصاویر‘ لندن میں قائم ہے۔ حضرت مرزا مسرور احمد خلیفة المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیزنے اپریل 2006 میں اس کا اجراء نوفرمایا تھا۔

’مخزن تصاویر‘ کا بنیادی مقصد جماعتی تصاویر کو اکٹھا کرکے ان کی جانچ پڑتال کرنا اور ان کو ترتیب دے کر محفوظ کرنا ہے۔ اس مقصد کےلئے ایک مستقل پراجیکٹ جاری ہے جس میں مختلف کیٹیگریز کے تحت تصاویر کو اکٹھا کرکے محفوظ کیا جا رہا ہے۔ اس میں تصاویر حضرت مسیح موعود علیہ السلام، خلفائے کرام، صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم، تاریخی اعتبار سے دیگر اہم شخصیات اور تمام تاریخی اہمیت رکھنے والے مواقع پر لی گئی تصاویر شامل ہیں۔ اس طرح اس پراجیکٹ کے تحت جماعت احمدیہ عالمگیر کی تصویری تاریخ محفوظ کی جارہی ہے۔ مزید

ارسال کریں

آپ سب سے تعاون کی درخواست ہے

وہ تمام احباب جن کے پاس تاریخی اہمیت کی حامل کوئی اسی تصاویر موجود ہوں جو مذکورہ بالا پراجیکٹ کی تکمیل کے سلسلہ میں مفید ثابت ہو سکتی ہوں، ان سے درخواست ہے کہ ایسی تصاویر اور ان سے متعلقہ تاریخی تفصیل (مثلا بھیجنے والے کا نام، وہ تاریخ اور مقام جب یہ تصویر لی گئی وغیرہ) مندرجہ ذیل پتے پر بھیجیں:

Tahir House
Makhzan-e-Tasaweer
22 Deer Park Road
London
SW19 3TL
[email protected]